مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی شہید،2اہلکار زخمی

Feb 27, 2024 | 09:50:AM

 (24 نیوز)مردان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس کے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے۔2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مردان کے علاقے زڑہ متہ میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس پی اعجاز خان شہید ہوگئے۔

ضرورپڑھیں:اے این پی کا سینیٹ اور صدارتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان
ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 2 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محسن قادر مارا گیا۔

دوسری جانب شہید ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں ڈی پی او مردان اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی۔

مزیدخبریں