بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

Feb 27, 2024 | 09:50:AM

(عابد چوہدری)سی ٹی او لاہور  عمارہ اطہر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نےبغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم  دیتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں،جبکہ  کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔

عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ  آج سے بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے پرخصوصی کریک ڈاؤن کیا جائیگا، انہوں نے کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایران گیس پائپ لائن رپورٹ نہیں دیکھی، امریکی ترجمان کا تبصرے سے گریز
سی ٹی او  نے کہا کہ بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،حادثات کی روک تھام ،محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئےسخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا،شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور  والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

مزیدخبریں