پارٹ ٹائم سیاست کرنے والی مریم نواز جنہوں نے اپنے والد کو سختیوں سے بچانے کے لیے میدان سنبھالا تو مڑ کر پیچھے نہ دیکھا،بڑی سے بڑی قربانی دی ، پابند سلاسل ہوئی ہیں لیکن ہار نہ مانی اور آج اس محنت کا صلہ ہے کہ انہوں نے بطور خاتون پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اعلیٰ سنبھال کر ایک نئی تاریخ رقم دی ہے۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ آج مریم نواز نے 220 ووٹ لیکر وزرات اعلیٰ کا انتخاب اپنے نام کیا جس کے بعد گورنر ہاوس میں منعقد تقریب میں اپنے دائیں بائیں چچا اور والد کی زیر پرستی حلف اٹھایا۔آج مریم نواز جب پنجاب اسمبلی آئی تو بہت سے صحافیوں نے ان سے وزرات اعلیٰ سنبھالنے کے بعد کے اہداف جاننے کی کوشش کی جس پر انہوں نے صحافیوں کو ان کی آج کی جانے والی تقریر سننے کی تاکید کی ۔آج وزرات اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن نے شو شرابہ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔جس پر مریم نواز نے اپوزیشن کو منانے کی بھی ہدایات کی ۔روٹھے ہوئے نہ مانے تو ان کے بغیر ہی اسمبلی کی کارروائی آگے بڑھائی گئی ۔مریم نواز نے وزرات اعلیٰ کا نتخاب جیتنے کے بعد اپنی تقریر میں ایک میچور سیاستدان کی طرح آغاز کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آج اپوزیشن موجود ہوتی میری تقریر کے دوران شورشرابہ کرتی تو مجھے خوشی ہوتی۔ وہ یہاں نہیں ہیں ان کی سیٹس خالی ہیں۔ میں ان کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں ان سب کی بھی وزیراعلی ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا ان سب کی بھی وزیراعلی ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں
پنجاب مریم نواز کے نام ،کیا عوام کی قسمت بدلنے والی ہے؟
Feb 27, 2024 | 09:56:AM
Read more!