(اختشام کیانی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کو عدالت سے غیر حاضری پر جاری دوسرا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شوکاز واپس لینے کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی یکم مارچ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ فیصلہ محفوظ ہے جو جمعے کو سنایا جائے گا۔
عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ فیصلے کے روز ملزم کا ہونا لازم ہے، استثنیٰ کی درخواست خارج کی جاتی ہے، دو تین دن رہ گئے ہیں، جمعے کے بعد یہ بے شک بیرونِ ملک چلے جائیں،ڈی سی اسلام آباد اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ یکم مارچ کو سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے عدالت سے عمرے کی ادائیگی کیلئے بیرونِ ملک جانے کی استدعا کی تھی۔