صحافی اسد طور پر انکوئری کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیا، ایف آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف)اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے یوٹیوبر اسد طور پر انکوئری کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سرکاری اداروں، عدلیہ اور اعلی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر اسد علی طور کو گزشتہ روز گرفتار کرلیاگیا،ایف آئی آر ذرائع کے مطابق اسد علی طور سے انکوئری کی گئی ، جس کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیا۔
مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سوشل میڈیا کے منفی استعمال پر کیا۔
ذرائع کے مطابق اسد علی طور کے خلاف انکوائری شروع کی گئی تھی جس میں وہ تسلی بخش جواب نا دے سکے،انکوائری ٹیم کو مطمئن نہ کرنے پر گزشتہ روز اسد علی طور کو گرفتار کیا گیا تھا،اسد علی طور کو عدلیہ مشکلات پراپیگنڈہ کرنے پر نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اچھرہ واقعہ،اصل حقائق سامنے آگئے
خیالر ہے کہ گزشتہ روز ذرائع کے مطابق اسد طور سے تفتیشی ٹیم 5 گھنٹے تک مختلف سوالات کرتی رہی،سوالات کے غیر تسلی بخش جوابات دینے پر اسد طور کو حراست میں لیا گیا۔