ماہ رمضان کا چاند کب نظر آئے گا ؟،اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ بروز اتوار کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو صبح نو بجے چاند کی پیدائش ہو گی، اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں سورج غروب کے بعد چاند کے دکھنے کا امکان ہے،اسی پیشگوئی کے ساتھ زیادہ تر مسلم ممالک میں پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ ہو گا تاہم کچھ خطوں میں 10 مارچ کو چاند نظر نہ آنے کا امکان ہے۔
متعدد اسکالرز اور فلکیاتی رصد گاہوں جیسے SAAO اور محققین یالوپ اور اودے کے مطابق 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں ہلال آنکھ یا ٹیلی سکوپ کے استعمال سے نظر نہیں آئے گا تاہم، ٹیلی سکوپ کے استعمال سے امریکہ کے کچھ حصوں، خاص طور پر مغربی علاقوں میں ہلال کو نظر آنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اسلامی دنیا کے جن ممالک میں چاند دیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالرسستا ہو گیا،اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان