(راؤ دلشاد) الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 29 فروری کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، 29 فروری کوصدارتی الیکشن کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: ن لیگ نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
صدر کے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائیگا، 2 مارچ دن 12 بجے تک امیدوار کاغذات کسی بھی پریذائیڈنگ افسرکو جمع کروا سکیں گے۔
آئین کے مطابق اسمبلیوں کی پہلی نشست الیکشن کے بعد 21 ایام میں ہونا ضروری ہے، آئین آرٹیکل 41 (4) کے تحت صدر کا انتخاب الیکشن کے بعد 30 د ن میں کروانا لازم ہے۔