تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہے گا، تاہم شمالی اور جنوب مغربی بلوچستان، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (صبح) بدھ کے روزموسم اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلودرہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ سوات، شانگلہ، کوہستان، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم میں استعمال بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں کمی
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا۔
صوبہ بلوچستان میں دالبندین، چاغی، نوشکی، پنجگور، گوادر ، تربت، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، تاہم صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
اسی طرح گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔