طلباء کیلئے اچھی خبر! انٹرمیڈیٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

Feb 27, 2024 | 22:29:PM

(24 نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے انٹرمیڈیٹ سالِ دوم اور سالِ اؤل و دوم باہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی، طلباء اب آرٹس، سائنس اور کامرس گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارمز یکم مارچ کی بجائے 21 مارچ تک جمع کرواسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اے ایس پی کی جرت و بہادری، علی ظفر نے بھی پیغام جاری کر دیا

امیدوار امتحانی فارم اور فیس واؤچر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، امتحانی فارم کو 17یا زیادہ گریڈ کے سرکاری افسر سے تصدیق کروانا لازم قرار دیا گیا ہے، فارم دستاویزات منسلک کرنے کے بعد بورڈ آفس میں قائم (UBL) بوتھ میں جمع ہوں گے۔

انٹر بورڈ کے مطابق 21 مارچ کے بعد 500 روپے لیٹ فیس بھی ساتھ لاگو کردی جائے گی۔

مزیدخبریں