قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

Feb 27, 2025 | 10:47:AM
قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ قومی ٹیم میں "کپتانی" کو لیکر جھگڑا قرار دیدیا۔

 بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ الٹرا ایج کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے اوپنر امام الحق سے سوال کیا کہ ٹیم کا کپتان کون ہے؟

جس پر امام الحق ہنس پڑے، انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں کپتانی کو لیکر جھگڑا چل رہا ہے، سب ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مشتاق احمد نے سابق کرکٹرز پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا

بعدازاں امام الحق نے بطور لیڈر محمد رضوان کا انتخاب کیا، انکا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کیلئے ہوٹلز کا انتظام کرتے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو نماز کیلئے جمع کرتے ہیں، اس کیلئے انہوں نے واٹس ایپ گروپ تک بنارکھا ہے۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل محمد رضوان اور ہیڈکوچ عاقب جاوید کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے فیصلوں کے برخلاف حکمت عملی بنائی۔

کہا جا رہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سکواڈ کیلئے محمد رضوان اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے پر نالاں تھے، انہوں نے خوشدل شاہ کو شامل کروایا تو عاقب جاوید نے فہیم اشرف کا انتخاب کرلیا۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل سلیکٹرز اور محمد رضوان بھی ایک پیج پر نہیں تھے۔