سرگودھا میں 16 سالہ طالبہ گن پوائنٹ پر اغوا، 3 روز تک زیادتی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)سرگودھا میں 16 سالہ لڑکی کو سکول سے چھٹی کے بعد گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا اور 3 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 21 فروری کو اغواء ہونے والی لڑکی 24 فروری کو ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے زیادتی کے دوران لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، میڈیکل میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:شکارپور،ڈاکوؤں کا باپ بیٹے پر تشدد، وڈیو وائرل
پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔