موٹروے پر150 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار پرجرمانہ ہوگا، ترجمان موٹروے

Feb 27, 2025 | 12:59:PM

(24نیوز)موٹر وے ساوُتھ زون پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا،ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹروے پر150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پرجرمانہ ہوگا۔

ترجمان موٹروے کے مطابق 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر جرمانے کے ساتھ گاڑی بھی بند کی جائے گی،150 کلومیٹرسےزیادہ اسپیڈ پر ڈرائیورپرمقدمہ بھی ہوگا،

پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی ہے،موٹروے پر گاڑی کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر ہے۔

مزیدخبریں