ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم"لوگرو"،ریلیزکی تاریخ سامنے آگئی 

Feb 27, 2025 | 13:16:PM

 (ویب ڈیسک) سپراسٹارماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم"لوگرو" کا آفیشل پوسٹر سامنے آ گیا۔

فلم کاپوسٹرفلم میں مرکزی  کرداراداکرنے والی نامور فن کارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے،ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی یہ  فلم محبت اور رومانوی کہانی پر مبنی فلم ہو گی۔

فنکاروں کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق فلم"لَو گرو" کو رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پرسینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا،ندیم بیگ اس فلم کے ہدایت کارہیں جواس سے قبل پنجاب نہیں جاؤں گی اورجوانی پھرنہیں آنی جیسی سپرہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نازش جہانگیر کی سوشل میڈیا پر"سلو بھائی موومنٹ"

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی "بن روئے" فلم اور ڈرامہ "نیت" میں ایک ساتھ  اداکاری کے جوہردکھاچکی ہے۔

مزیدخبریں