نینتھارا :50 سیکنڈ کا 5 کروڑمعاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ 

انکے اثاثوں کی مالیت 200 کروڑ ہے،وہ 50 کروڑکے ایک جیٹ کی بھی مالک ہیں

Feb 27, 2025 | 14:10:PM
نینتھارا :50 سیکنڈ کا 5 کروڑمعاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ساؤتھ انڈین انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ نینتھارا چند سیکنڈز کا کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق نینتھارا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی پر میزبانی سے کیا جس کے بعد انہوں نے سلورسکرین کارخ کرلیا جہاں انہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو کی 75 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے جن میں کچھ فلمیں ہٹ بھی ہوئیں۔

 بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق نینتھارا نے اپنی اداکاری کا آغاز ملیالم فلم "ماناسیناکرے" سے کیا تھاجو باکس آفس پر ہٹ ہوئی، اس کے علاوہ چندر مکھی، گجنی اور باڈی گارڈ جیسی کئی بلاک بسٹر فلمیں بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میگھن مارکل نے اپنے نیٹ فلکس شو کی جھلکیاں شیئر کر دیں

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے سیٹلائٹ ڈش کنکشن کے ایک اشتہار کے لیے محض 50 سیکنڈز کی نمائش کے 5 کروڑ روپے لیے تھے جبکہ مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اداکارہ فلم کا 10 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں اس طرح وہ بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور ان کی دولت کی کل مالیت 200 کروڑ روپے ہے، ان کے پاس ایک پرائیویٹ جیٹ بھی ہے جس کی قیمت 50 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔