آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جین ہیکمین اور اہلیہ کی لاشیں گھر سے برآمد

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار جین ہیکمین نیو میکسیکو میں اپنے گھر میں اہلیہ اور پالتو کتے کے ساتھ مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 95 سالہ جین ہیک مین اپنی 63 سالہ اہلیہ بیٹسی اراکاوا نیو گھر میں مردہ پائے گئے۔
پولیس کے مطابق تاحال دونوں کو قتل کرنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔
دوسری طرف خیال کیا جارہا ہے کہ ماضی کے سپر سٹار نے اہلیہ اور پالتو کتے کے ساتھ خود کشی کی ہے۔
جین ہیک کو 1971 میں ریلیز ہونیوالی ہالی وڈ فلم ’’ دی فرنچ کنکشن‘‘ میں شاندار اداکاری پر آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔