پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چار مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیے گئے جبکہ اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی رہائی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کروانے کے لیے موقع دے رکھا ہے۔
اس سے قبل، 11 فروری کو بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔