سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کمی

Feb 27, 2025 | 16:19:PM
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہو گئی،ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 29 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 887 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔