ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے: محمدرضوان

پاکستان ہمارے لیے ہمیشہ سب سے پہلے ہے،ہم اچھا نہیں کھیلے یہ ہم تسلیم کرتے ہیں

Feb 27, 2025 | 16:39:PM
ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے: محمدرضوان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، اور کوشش کریں گے کہ مستقبل میں غلطیاں نہ ہوں۔

محمد رضوان نے چیمیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں غلطیاں کیں،تاہم ہم اپنی غلطیوں کو درست کرنے پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے امیدوں کے مطابق پرفارم نہیں کیا،لیکن ہم کوشش کریں گے کہ غلطیاں مستقبل میں نہ کریں۔

محمد رضوان نے مزید کہا کہ جب کوئی کھلاڑی اچانک زخمی ہوتا ہے تو ٹیم کو دھچکا لگتا ہے۔ لیکن کھلاڑی کا زخمی ہونا کوئی بہانہ نہیں ہے،بڑے ایونٹ میں فخرزمان اور صائم ایوب زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:رکی پونٹنگ نے پاکستان کی شکست کا ذمہ دار 2 کھلاڑیوں کو قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ہمیشہ سب سے پہلے ہے،ہم اچھا نہیں کھیلے یہ ہم تسلیم کرتے ہیں، تاہم ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔