لاہور، ملتان سمیت پنجاب بھر میں بارش سے موسم خوشگوار

Feb 27, 2025 | 19:18:PM
لاہور، ملتان سمیت پنجاب بھر میں بارش سے موسم خوشگوار
کیپشن: تصویر ، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

لاہور میں موسلادھار بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا، لاہور کے علاقوں فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، گارڈن سمیت شہر بھر میں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

 بارش اور تیز ہواؤں سے لاہور  کا درجہ 17 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کالے بادل اور تیز ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کیا۔

ملتان میں بھی بادل کھل کر برسے، شہر بھر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے بعد شہر کی سموسوں  و پکوڑوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق فیصل آباد، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، گوجرہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی رم جھم کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔