اسلام آباد،CDA کمرشل پلاٹس کی نیلامی،تیسرے روز ایک پلاٹ 2.8 ارب روپے میں فروخت

Feb 27, 2025 | 19:45:PM

(طیب سیف)سی ڈی اے کے زیر انتظام کمرشل پلاٹس کی اوپن نیلامی کا تیسرے روز بھی سرمایہ کاروں کی بڑی شرکت۔نیلامی کے تیسرے روز G-11/1 مرکز کا پلاٹ نمبر  B-25 تقریباً 2.8 ارب روپے میں فروخت۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ابتک کی نیلامی کے عمل میں 13 مختلف کیٹیگریز کے کمرشل پلاٹس 19.61 ارب سے زائد میں فرخت کیے جا چکے ہیں۔پلاٹس کی نیلامی 28 فروری 2025 تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی، بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی تیار شدہ کمرشل دکانیں بھی آخری دن بروز جمعہ نیلامی کےلئے پیش کی جائیں گی، نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں،4 روزہ نیلام عام میں بلیو ایریا، کمرشل مراکز، انڈسٹریل، اپارٹمنٹس سمیت پارک انکلیو کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں.نیلامی میں کلاس تھری شاپنگ سینٹرز سمیت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی دکانیں بھی نیلام کی جائیں گی۔نیلامی کے عمل کی نگرانی ممبر فنانس کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کررہی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ نیلامی سے موصول ہونے والی آمدنی شہر کے ترقی اور اسکی خوبصورتی پر خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کرکٹ کپ انڈیا کی بجائے UAE میں کرانے کی تجویز

مزیدخبریں