مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

Feb 27, 2025 | 20:26:PM
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشے جعفری) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے 6 رکنی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سرابراہی ڈی آئی جی سی آئی اے کریں گے، مصطفی عامر قتل کیس کی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی میں انویسٹی گیشن کی خاتون آفیسر ایس ایس پی علینہ راچپر بھی شامل ہیں۔

کمیٹی میں ایس ایس پی عرفان بہادر، ایس ایس پی انیل حیدر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن قیص خان ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید شامل ہیں۔

خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرے گی اور ملزم اور اس کے سنڈیکیٹ کی کرمنل ایکٹیویٹیس کی نشاندہی کرے گی، تحقیقاتی ٹیم اغوا، قتل میں مدد فراہم کرنے والے تمام ملزمان کی نشاندہی کرے گی اور گرفتار کرے گی۔

ٹیم منشیات کی سپلائی کے سنڈیکیٹ کے آپریٹرز کی نشاندہی کر کے ان کو بھی گرفتار کرے گی، تفتیشی ٹیم کو تفتیش قانونی تقاضوں کے ساتھ بغیر کسی کوتاہی کے مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی افسر کی مدد لے سکتی ہے، ڈی آئی جی سی آئی اے 3 مارچ کو پروگیس رپورٹ جمع کرائیں۔