(روزینہ علی) وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں گڈ گورننس کے لئے پُرعزم ہے، ہماری جماعت گلگت بلتستان کے انتخابات پوری قوت سے لڑے گی۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے وفد نے وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر رانا ثنااللہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کے وفد کے انتظامی خدشات دور کیے جائیں گے،ترقیاتی منصوبے اور سیاسی نظریہ ہم آہنگ ہونا چاہیے،مسلم لیگ (ن) اجتماعی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے،گلگت بلتستان میں حکومتی اصلاحات پر زور دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں گڈ گورننس کے لیے پُرعزم ہے ۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے انتخابات پوری قوت سے لڑے گی۔ کارکنان کو یقین دلاتا ہوں پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کرکٹ کپ انڈیا کی بجائے UAE میں کرانے کی تجویز