2 من وزن سے زائد خالص سونے کا ’امریکا‘ نامی ٹوائلٹ چوری

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے بلین ہیم پیلس سےایک2 من وزن سے زائد خالص سونے کا ٹوائلٹ چوری ہو گیا ، گولڈ سے بنے اس ٹوائلٹ قیمت تقریباً 1.7 ارب روپے (6 ملین ڈالر) تھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ٹوائلٹ، جسے "America" کہا جاتا تھا، 18 قیراط سونے کا بنا ہوا تھا اور اس کا وزن 98 کلوگرام تھا۔ اسے اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلن نے بنایا تھا اور یہ ایک آرٹ نمائش کا حصہ تھا۔چوروں نے دو چوری شدہ گاڑیاں اور ہتھوڑے استعمال کرکے محل میں گھسنے کا راستہ بنایا۔ وہ 5 منٹ سے بھی کم وقت میں واردات مکمل کرکے فرار ہو گئے، جس کے بعدیہ ٹوائلٹ آج تک نہیں ملا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسے ٹکڑوں میں کاٹ کر سونے کے طور پر بیچ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی