اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی لُک کے سوشل میڈیا پر چرچے

Feb 27, 2025 | 20:53:PM

(24 نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے نیا ڈیزائنر جوڑا پہن کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ہر کوئی ان کے گُن گاتا دکھائی دے رہا ہے۔

ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ کی ’شرجینا‘ اور ’میرے ہمسفر‘ کی ’ہالہ‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بے انتہا محبت ملی اور یہ محبت صرف کردار کو ہی نہیں بلکہ اس کو ادا کرنے والی ہانیہ عامر کو بھی ملی۔

ہانیہ عامر کی نہ صرف اداکاری ان کو سب کے دل میں خاص مقام دلواتی ہے بلکہ ان کی دلکشی اور شوخ مزاجی کے بھی دیوانے کم نہیں۔

اداکارہ نے فلم "جانان" میں ایک سائیڈ رول ادا کرتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور آج وہ پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں جس کی وجہ انکی بہترین اداکاری، خوبصورتی اور فن لونگ نیچر ہے۔

ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ان کی شوخ مزاجی کی عکاسی کرتی ویڈیوز کے علاوہ اعلیٰ فیشن سینس کو دکھاتی ہے، اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ حسین سفید جوڑے میں ملبوس نظر آئیں۔

پاکستانی سٹار کا یہ حسین جوڑا ایسٹرن اور ویسٹرن فیشن کا مکس معلوم ہوتا ہے جس میں تکون دامن کی چھوٹی قمیض دیکھی جا سکتی ہے جبکہ اس دلکش قمیض کو مزید اسٹائلش بناتے ہوئے ہانیہ عامر نے چوڑے پائنچوں والا سفید ٹراؤزر پہن رکھا ہے۔

ہانیہ عامر کی قمیص پر تھریڈ ورک کے علاوہ موٹی اور ستارے بھی ٹکے ہوئے ہیں جبکہ قمیص کے دامن پر دلکش لیس لگائی ہوئی ہے، یہ حسین جوڑا پاکستانی فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ کا شاہکار ہے جو اپنی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔

اداکارہ نے اس جوڑے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں سفید موتیوں والے کنگن پہنے جبکہ کانوں میں سلور و سفید لٹکنے والے بندے پہنے۔ فینز کی جانب سے ہانیہ عامر کا یہ حسین لُک بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹ سیکشن میں اداکارہ اور جوڑے کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں