12 وفاقی وزراء،9وزرائے مملکت اور 3نئے مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری 

Feb 27, 2025 | 21:02:PM

(اویس کیانی) کابینہ ڈویژن نے 12 وفاقی وزراء،9وزرائے مملکت اور تین نئے مشیروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعظم نے 4نئے معاونین خصوصی بھی تعینات کر دیئے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد معاونین خصوصی کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ،حذیفہ رحمان ،ہارون اختر ،مبارک زیب ،طلحہ برکی معاون خصوصی ہوں گے۔

علی پرویز ملک اور شزہ فاطمہ کو بطور وزیر مملکت سبکدوش کر دیا گیا،علی پرویز ملک اور شزہ فاطمہ وفاقی وزیر بن گئے ،محمد علی کو بطور معاون خصوصی سبکدوش کر دیا،محمد علی مشیر بن گئے ۔

نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت مشیروں اور معاون خصوصی کے قلمدانوں کا اعلان تاحال نہ ہو سکا،حلف نہ اٹھانے کے باعث نامزد ایک وفاقی وزیر اور دو وزرائے مملکت کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں بڑی سیاسی جماعت کی وکٹ گر گئی ،اہم رہنما اورسابق وفاقی وزیر  مسلم لیگ ن میں شامل

مزیدخبریں