سندھ سرکار نے زکوٰۃفنڈ سے 37 ہسپتالوں کی مالی امداد کردی

Feb 27, 2025 | 22:24:PM
سندھ سرکار نے زکوٰۃفنڈ سے 37 ہسپتالوں کی مالی امداد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ سرکار نے زکوۃٰ فنڈ سے 37 ہسپتالوں کی مالی امداد کردی،محکمہ زکوۃٰ سندھ نے 20کروڑ روپے جاری کردیئے ۔
رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کی فراہمی کیلئے جاری کی گئی،سرکاری اور فلاحی ہسپتالوں کو رقم جاری کی گئی، 2024 اور 2025 مالی سال کے بجٹ سے رقم جاری کی گئی ۔
20کروڑ روپے ہسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے گئے،جناح ہسپتال کو ایک کروڑ ،لیاری جنرل ہسپتال کو 27لاکھ 50 ہزار،سوبھراج میٹرنٹی ہسپتال کو  12 لاکھ پچاس ہزارروپے جاری کئے گئے، اس کے علاوہ کریک جنرل ہسپتال کورنگی کو پچیس لاکھ،ڈسٹرکٹ کونسل ہسپتال جام کنڈو کراچی کو دس لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: