راولپنڈی سے ایبٹ آباد جانیوالی مسافر وین حادثہ کا شکار،5 افراد جاں بحق  

Feb 27, 2025 | 22:50:PM
راولپنڈی سے ایبٹ آباد جانیوالی مسافر وین حادثہ کا شکار،5 افراد جاں بحق  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ تھانہ بکوٹ کی حدود ریالہ میں مسافر وین حادثہ کا شکار ہو گئی جس کےباعث ڈرائیور سمیت5 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ 

مسافر وین راولپنڈی سے ایبٹ آباد کے نواحی علاقے لہور کس جا رہی تھی کہ بارش کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے سڑک سے خالی گھر پر جا گری، وین میں 10 افراد سوار تھے۔ حادثے میں ہلاک ہونیوالوں اور پانچ شدید زخمیوں کو مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے مری ہسپتال منتقل کیا ہے۔ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت پنجاب میں بارشیں،PDMAکا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ جاری