پولیو کے 2  مزید کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 5 ہو گئی

Feb 27, 2025 | 23:48:PM

(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میں پولیو کے 2  مزید کیس سامنے آ گئے، مجموعی تعداد 5 ہو گئی۔

 پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے،نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو کے 2  مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے، نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو کیسز سندھ کے ضلع قمبر اور پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوئے ہیں، نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال سندھ سے پولیو کا یہ تیسرا اور پنجاب سے پہلا کیس ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ سال 2024 میں ملک بھر سے 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے

مزیدخبریں