(24 نیوز)کورونا نے برطانیہ میں تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی،حکومت کا بیرون ملک سفر کرنے والے ٹریولرز بارے نیا پلان تیار ۔ بیرون ملک واپسی کے بعد گھروں کی بجائے مسافروں کو ہوٹلوں میں سیلف آئیسولیٹ کرنا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ہوٹلوں میں سیلف آئیسولیشن کے طریقہ کار پر بریڈفورڈ سے ممبر پارلیمنٹ نے ہوم سیکرٹری سے پارلیمنٹ میں جواب طلب کر لیا۔
ہوم سیکرٹری کا کہنا ہے ہوٹلوں میں سیلف آئسولیشن کے دوران مسافروں کیساتھ مساوی رویہ روا رکھا جانا چاہیے۔ہوٹلوں میں آئیسولیشن کے دوران کلاس کو مد نظر نہ رکھا جائے۔آج کا دن برطانیہ کے لیے دکھ کا دن ہے۔حکومت نئی پالیسی بارے افواہوں اور مفروضوں پر یقین نہیں رکھتی ۔برطانوی عوام کے مفاد میں جو بہتر ہوگا حکومت وہ قدم اٹھائے گی ۔