رنگ روڈ منصوبہ؛1صدی پرانے درخت کو بچانے کیلئے ڈیزائن میں تبدیلی زیر غور

Jan 27, 2021 | 11:40:AM
رنگ روڈ منصوبہ؛1صدی پرانے درخت کو بچانے کیلئے ڈیزائن میں تبدیلی زیر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) انتظامیہ نے ایک صدی پرانے برگد کے درخت کوبچانے کیلئے سرجوڑلیےیہ درخت اپنے ہیبت ناک پھیلائو اور گھنی  چھائوں کی وجہ سے مسافروں اورمقامی افراد میں بے حد مقبول ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں حائل برگد کے قدیم درخت کو انتظامیہ نے محفوظ بنانے کے لیے صلح مشورے شروع  کر دیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ راولپنڈی جی ٹی روڈ کے قریب برگد کا درخت ایک صدی قدیم ہے، لوگ اس دیو قامت درخت کے دیوانے ہیں۔پراجیکٹ ڈائریکٹررنگ روڈ کمشنرمحمد محمود کا کہنا ہے انجنئیرزکو ٹاسک دے دیا گیا ہے کہ رنگ روڈ کے آغاز پرموجود 100 سال قدیم برگد کے درخت کومحفوظ بنایا جائے، منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی بھی زیرغورہے۔ ماہرین کا کہنا ہے رنگ روڈ منصوبہ ٹریک بچھانے کے لیے 6 ہزارسے زائد گھنے اورقدیم درخت کاٹے جائیں گے جبکہ مزید دولاکھ نئے درخت بھی لگائے جائیں گے تاکہ منصوبہ ماحول دوست ثابت ہو۔