گندم چوری کیس ،نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوئری کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نثار کھوڑو کے خلاف انکوائری جاری ہے، ان کے خلاف محکمہ فوڈ میں کرپشن سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ اسی انکوائری میں دیگر ملزم بھی شامل ہیں۔ نثار کھوڑو کی درخواست کو دیگر ملزموں کی درخواستوں کے ساتھ یکجا کیا جائے۔عدالت نے محکمۂ فوڈ میں کرپشن انکوائری کے تمام ملزموں کی درخواستیں یکجا کر دیں جبکہ نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کی سماعت 17 مارچ تک کر دی گئی۔عدالت عالیہ نے نیب سے ملزموں کے خلاف ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ بھی 17 مارچ تک طلب کر لی۔