سیکرٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم

Jan 27, 2021 | 12:17:PM
 سیکرٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) احتساب عدالت نے   شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئےسیکرٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔  

تفصیلات  کے مطابق  لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے ذاتی معالج پروفیسر عارف خان، پروفیسر عقیل باری اور پروفیسر طاہر نصر کو شامل کیا جائے۔ شہباز شریف کی درخواست کے مطابق برین ٹیومر اور کینسر کے مریض ہیں۔ لیگی رہنما کو میڈیکل رپورٹس فراہم کرنا قانونی حق ہے، شہباز شریف کی درخواست کو قانون کے مطابق نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔