حکومت دیانتداری کا لیبل لگا کر ملک لوٹ رہی ہے:احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں دراڑیں پڑچکیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی وہی بات کر رہے ہیں جو پی ڈی ایم کر رہی ہے۔ نیب صرف ایک آنکھ سے اپوزیشن کو دیکھ رہا ہے نیب نے دوسری آنکھ پر کالی پٹی باندھ رکھی ہے۔ حکومت دیانتداری کا لیبل لگا کر ملک لوٹ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاحسن اقبال نے کہا کہ سینٹ کو کھلا چھوڑا تو حکومت دو تہائی اکثریت حاصل کرسکتی ہے۔ سینٹ میں اکثریت سے حکومت 18 ویں ترمیم ختم کرسکتی ہے، حکومت کو دو تہائی اکثریت سے روکنے کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قرض ادائیگی کیلئے حکومت ملکی املاک گروی رکھ رہی ہے، عمران خان اپنے محل کو گروی کیوں نہیں رکھتے ؟ ان کو گھر بھیجنا ملک بچانے کیلئے ضروری ہے۔ تھانہ، کچہری میں جتنی کرپشن آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ریفرنس صرف کردار کشی کیلئے بنائے گئے، جھوٹے کیسز پر کروڑوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں، نااہل حکومت ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر تلی ہے۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر اڑھائی ارب خرچ کئے۔ اڑھائی ارب کو 6 ارب ظاہر کر کے ریفرنس دائر کیا گیا۔ ہم نے منصوبوں کا پیچھا کر کے انہیں مکمل کرایا، کرسیوں پر بیٹھ کر دفاتر کے مزے نہیں لیتے رہے۔ کردار کشی کیلئے ہمارے خلاف جعلی ریفرنس بنائے گئے، ملک کو تباہ کر دیا گیا، معیشت کا برا حال ہے، ن لیگ کے منصوبے آج جگہ جگہ نظر آ رہے ہیں۔