اجلاسوں میں غیرحاضری،وفاقی وزرا سیکرٹریز سے ناراض،وزیراعظم کو شکایت لگادی

Jan 27, 2021 | 13:13:PM

(24نیوز)کابینہ اور پارلیمانی کمیٹیوں میں  سیکرٹریز کی عدم شرکت پر  وفاقی وزرا  نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  وزیراعظم کو شکایت کردی۔عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹریز کوہرصورت اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق چند  وفاقی وزرا نے اہم  کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سیکرٹریز کی غیرحاضری  برہمی کا اظہار کیا اور وزیراعظم کو اس کی شکایت بھی کی جس پر عمران خان نے وفاقی سیکرٹریز کی عدم شرکت کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹریز کو ہرصورت کابینہ وپارلیمانی کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹریز مکمل تیاری کے ساتھ اجلاسوں میں ذاتی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلے پر وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت نامہ بھی  بھجوادیا  ہے جس کے بعد وفاقی سیکرٹری سرکاری مصروفیات کے باعث غیرحاضری کے بارے میں  کابینہ کو قبل ازوقت تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔

مزیدخبریں