امریکی پارلیمنٹ پرحملہ کرنیوالے 150 افراد پر الزامات عائد

Jan 27, 2021 | 13:25:PM

(24نیوز) جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کی توثیق کے لیے بلائے گئے امریکی پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کرنے والے 150 افراد پر الزامات عائد کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوائیوں کے خلاف پولیس پر حملے اور پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان  الزامات پر ملزموں کو 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔محکمہ انصاف کے مطابق پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں 400 سے زائد ا فراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں