مشرق وسطیٰ کے امن کو خطرہ،اسرائیل کی ایران پر حملےکی دھمکی

Jan 27, 2021 | 10:11:AM
مشرق وسطیٰ کے امن کو خطرہ،اسرائیل کی ایران پر حملےکی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشرق وسطیٰ میں نیا بحران جنم لینے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔اسرائیلی آرمی چیف نے آئندہ سال ایران میں ممکنہ حملے کیلئے تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ایویو کوچاوی نے اسرائیلی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی آرمی کسی بھی وقت ایران پر حملے کو تیار ہے، فوج کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے ا یران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کے لئے نئے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ انہوں نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ  وہ ایران نیوکلیئر ڈیل میں شامل ہونے سے باز رہے، جوہری ڈیل میں شامل ہونے سے ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قابل ہو گا۔

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری بم بنانے کی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے، ایران پردباؤ برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کے اقدامات کریں گے۔ ہم غزہ اور لبنان کو بھی خبردار کرتے ہیں کہ وہ ایسے علاقوں کو خالی کردیں جہاں ہمارے خلاف اسلحہ ذخیرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے