سی سی پی او کی تعیناتی کا مقصد پلاٹ پر قبضہ کرانا تھا:عطا تارڑ 

Jan 27, 2021 | 13:30:PM

(24نیوز) مسلم لیگ ن  کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ نے کہا ہےکہ وزیراعظم نے اپنے بہنوئی کے لئے پلاٹ پر قبضہ کرنے کےلئے سی سی پی او کو تعینات کیا۔ عمران خان اپنے فائدہ کے لئے تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عطا تارڑنے کہا کہ عدالت میں کسی اور شخص کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کو شہباز شریف کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ بنا کر پیش کیا گیا۔ چینی قونصل جنرل نے جیل میں قید شہباز شریف کو خط لکھ کر سی پیک اور ملک کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔ 

اس موقع پر مسلم لیگ ن  پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے لاہور کو کچرا کنڈی بنا دیا، آٹا ، چینی ، ادویات ایل این جی اور پٹرول کے سکینڈلز  پر عمران خان کو ایک نہ ایک دن جواب دینا ہوگا۔ 

مزیدخبریں