(24نیوز)نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو اقتدار سنبھالتے ہی مشکل کا سامنا،سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں تعینات کردہ جج نے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ 14 روزکیلئے معطل کردیاہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں انسانی حقوق کی سوسائٹی کے افراد نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کا 100 روز کے لئےتارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کررکھا تھا۔امریکی عدالت کے فیڈرل جج نے صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کئے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر عملدرآمد کو ملک گیر سطح پر 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے۔امریکی جج کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ تارکین وطن کے معاملے پر کوئی مضبوط اور معقول وجہ بتانے میں ناکام ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کےخلاف اپیل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔