کراچی میں گیس کاشدید بحران۔۔ شہری لکڑیاں جلانے پرمجبور

Jan 27, 2021 | 13:39:PM
کراچی میں گیس کاشدید بحران۔۔ شہری لکڑیاں جلانے پرمجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی سمیت سندھ بھر  میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا جبکہ  شہر قائد  کےشہری لکڑیاں جلا کر  کھانے  پکانے  پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردیوں میں  ملک کے  دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی گیس کی قلت بحران کی شکل اختیار کر چکی۔ شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کے بعد گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے، کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ دنوں تک پہنچ گئی  اور  علاقہ مکین لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے  پر مجبور ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے کیونکہ موجودہ مہنگائی میں لکڑیوں کا بطور ایندھن استعمال لاکھوں شہریوں کے چولہے ٹھنڈے اور ماہانہ بجٹ میں آگ لگا دے گا۔

 ا