دو واقعات میں خاتون اور نوجوان قتل،1 خاتون کی خود کشی

Jan 27, 2021 | 13:39:PM

  (24نیوز)لاہور  میں دو   واقعات کے دوران ایک خاتون اور  ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،جبکہ شیرا کوٹ میں  ایک خاتون نےشوہر سےناچاقی پردلبرداشتہ ہو کر دوپٹے سے پھندا لے کر خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق بارہ دری روڈ پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، مقتولہ کی شناخت 35 سالہ مبینا نام سےہوئی۔دوسری جانب  کاہنہ نو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 27 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا، مقتول شکیل قصور سے لاہور آ رہا تھا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

 ایک اور سانحہ  شیراکوٹ میں اس وقت پیش آیا جب گھریلو ناچاقی پر  4  بچوں کی ماں نے دوپٹے کا پھندا لے کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق 28 سالہ نصرت بی بی 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کی ماں تھی، شوہر سے ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوئی اور پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر  لی۔پولیس نے شواہد جمع کر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا واضح رہے پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں