قبضہ مافیا سے ایک ایک انچ زمین واگزار کرائیں گے: وزیر ریلوے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ بڑے مافیاز نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے ان سے ایک ایک انچ واگزار کروائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چوتھے آل پاکستان ویمن بزنس کنونشن سے خطاب میں اعظم سواتی نے کہا کہ خواتین سماجی، اقتصادی اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے اور موجودہ حکومت کا وژن ہے کہ خواتین کو ہر شعبے میں سہولتیں دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو معاشی حب ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔ پچھلے 50 سال میں ریلوے کو 1.2ٹریلین روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشہ چھ ماہ میں 20 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلوے کو نقصان ہو چکا ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے کاروباری افراد کی مدد چاہیے، کاروباری طبقہ اپنے آئیڈیاز دے، ٹوٹی ہوئی ریلوے کو 6 سے 9 ماہ میں فخر پاکستان بناؤں گا اور ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے، خواتین بھی ریلوے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔موجودہ انفراسٹرکچر ، آفیسرز مزدوروں سے ہی ریلوے چلائیں گے، ریلوے میں سیفٹی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں اور ریلوے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے۔