شبلی فراز اور شہبازگل میں تلخ جملوں کا تبادلہ،ویڈیو منظرعام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینٹرشبلی فراز اور وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل میں تلخ جملوں کے تبادلے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرنے پر شبلی فراز شہباز گل پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کووزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد باہر نکلتے ہوئے شہباز گل نے صحافیوں کو اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بتانا شروع کردیا۔ تاہم اجلاس سے متعلق تفصیلات کے لیے شبلی فراز کو پریس کانفرنس کرنا تھی۔
اس موقع پر شبلی فراز نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ آپ یہ کیا کررہے ہیں؟ جس پر شہبازگل نےکہا وہ صحافیوں کو معیشت سے متعلق ٹکرز دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں پریس کانفرنس کرنے جارہا ہوں اور یہ طے شدہ ہے۔ اگر صحافیوں سے بات ہی کرنی ہے تو پریس کانفرنس میں چلیں،وہاں پر یہ باتیں کریں۔اس پر شہباز گل نے کہا کہ صحافیوں کو قرض سے متعلق اعدادوشمار بتارہا تھا۔
تاہم شبلی فراز نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے شہباز گل کو کہا کہ آئندہ ایسا نہ کرئیےگا،یہ صرف میرا کام ہے،آپ ایسا نہیں کرسکتے،صرف پریس کانفرنس میں آسکتے ہیں۔ صحافیوں نے بتایا کہ شہباز گل سے بات کرتےہوئے شبلی فراز کا لہجہ سخت تھا اور انداز میں شدید برہمی تھی۔