(24نیوز)کراچی پورٹ پر کے پی ٹی ملازمین کےاحتجاج کے باعث جہازوں سے لوڈنگ آف لوڈنگ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی بی اے کے تحت تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف کے پی ٹی ملازمین کا احتجاج جاری ہے اور احتجاج کے باعث جہازوں کی آمد و رفت بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔سی بی اے کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں پچھلے 5 سال سے ناجائز کٹوتی کی جارہی ہے۔ عدالت کے حکم کے باوجود کے پی ٹی کا تنخواہیں نہ دینا ظلم ہے، وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود تنخواہوں میں کٹوتی کی جارہی ہے۔ 10 ملازم تنخواہوں میں کٹوتی کی وجہ سے دل کے دورے اور برین ہیمبرج سے انتقال کرچکے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ پر احتجاج جاری ہے لیکن تاحال انتظامیہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جبکہ پورٹ پر سرگرمیاں جزوی طور پر متاثر ہیں اگر احتجاج جاری رہا تو کراچی پورٹ پر جہازوں سے لوڈنگ آف لوڈنگ متاثر ہوگی۔