ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب، کروڑوں کے نقصان کا اندیشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر کے دفاتر میں ٹکوں کی ریزرویشن نہ ہونے پر ریلوے کو13کو کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے کا آئی ٹی سسٹم خراب ہوئے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم ریلوے انتظامیہ آئی سسٹم میں ہونے والی خرابی دور نہیں کرسکی جبکہ ٹکٹوں کی ریزرویشن نہ ہونے پر عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور متعدد دفاتر میں ٹکٹوں کا ری فنڈ اور ٹکٹیں نہ ملنے پر عملے اور لوگوں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔