سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے، بھارتی فوج آگ بگولہ، گھر گھر چھاپے

Jan 27, 2021 | 14:35:PM

(24نیوز) کشمیریوں نےایک بار پھر پاکستان سےاپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکے علاقے سری نگر میں پاکستان کے پرچم لہرا دیئے،جس پر بھارتی فوج غصے سے پاگل ہوگئی اور گھر گھر چھاپے مارنے  کا سلسلہ شروع کردیا۔

بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود سری نگر کے مرکزی دروازے سمیت دیگر مقامات پربہادر کشمیریوں نے پاکستانی پرچم لگا دیئے۔ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کے اظہار پر بھارتی فوج  نے گھر گھر چھاپے مار کر حریت رہنما جاوید احمد میر کو میٹنگ کے دوران ان کے آفس سے حراست میں لے لیا۔ انڈین فوج نے ایک بار پھر انسانیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے  حریت رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارےاور چادر و چاردیواری کو پامال کیا جس پر کشمیریوں  کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

مزیدخبریں