الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں سے بڑا قبضہ مافیا کون ہوگا ؟ مریم نواز

Jan 27, 2021 | 15:29:PM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب مریم نواز نے کہا ہے کہ کھوکھر برادران کے ساتھ زیادتی کی گئی، سب سے بڑا قبضہ مافیا موجودہ حکومت ہے۔ الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں سے بڑا قبضہ مافیا کون ہوگا ؟ ایک دن تو آئے گا جب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔

کھوکھر برادران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ کھوکھر برادران کے گھروں پر آدھی رات کو دھاوا بولا گیا، عمران خان کھوکھر پیلس کیخلاف آپریشن کو مانیٹر کرتے رہے، کھوکھر برادران کے حق میں عدالت کا فیصلہ آگیا۔وزیراعظم ہاؤس اور پاکستان پر قبضہ کرنیوالے سب سے بڑے مافیا ہیں، حکومت کی کرپشن کے سکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم 4 سال سے ظلم برداشت کرتے آ رہےہیں، نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑنے والوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ن لیگ کے بجائے اپنی پارٹی پر توجہ دیں، آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا، ن لیگ آج بھی پوری آب و تاب کےساتھ کھڑی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ایک اتحاد ہے، حکومت کی امید دم توڑتی نظر آتی ہے۔ پی ٹی آئی ون مین شو پارٹی ہے، حکومت نے تمام ہتھکنڈے آزما لئے  انہیں کچھ نہیں ملا، پی ڈی ایم میں ہر جماعت کا اپنا منشور اور ایجنڈا ہے۔
 

مزیدخبریں