سینٹ ٹکٹ کی تقسیم،جہانگیر ترین کو کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کی سینٹ کا ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اس میں جہانگیر ترین کا بھی تذکرہ ہوا۔راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب سے سینٹ انتخابات کے لئے ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنایا جائے۔ چودھری سرور ، شاہ محمود قریشی ، عامر کیانی ، اعجاز چودھری کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔
واضح رہے کہ چینی مہنگی ہونے کے سکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔شوگر کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کمارہی ہیں۔