آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ , پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار

Jan 27, 2021 | 16:04:PM
آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ , پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان اورآئرلینڈ کی سیریزختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرارہے.

درجہ بندی کے لحاظ سے بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔  بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کی تیسری پوزیشن  جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، روہت شرما دوسرے نمبر پر ہیں۔بولرزمیں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سرفہرست ہیں۔ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے، جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے محمد عامردو درجے تنزلی کے بعد عالمی رینکنگ میں نویں پوزیشن پر چلے گئے۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن پہلے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔