وویمن یونیورسٹی کی تین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 20 میں ترقی

Jan 27, 2021 | 17:53:PM
وویمن یونیورسٹی کی تین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی گریڈ 20 میں ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت پنجاب سروسز اینڈ جنرل ڈیپارٹمنٹ کیجانب سےوویمن یونیورسٹی ملتان کی تین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ20 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وویمن یونیورسٹی ملتان کی تین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دی گئی ہے۔ وویمن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر آف اسلامیات محمودہ عرفان کو گریڈ 20 میں ترقی دیکرگورنمنٹ ایمرسن کالج میں تعینات کردیا گیا ہے۔
 وویمن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر آف اردو نگہت افتخار کو پروفسیر کے عہدے پر ترقی دیکر گورنمنٹ کالج ساہیوال میں تعینات کردیا گیا جبکہ وویمن یونیورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سٹیٹس عظمیٰ نواز کو گریڈ 20 میں ترقی د یکر گورنمنٹ ایمرسن کالج میں تعینات کردیا گیا ہے۔