وادی لیہہ میں درجہ حرارت منفی 15 ریکارڈ، بیشتر علاقوں میں خشک رہنے کی پیشگوئی

Jan 27, 2021 | 18:20:PM

(24نیوز)محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں کل موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود تاہم بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق موسم کا حا ل بتانے والے محکمے کاکہناہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کل موسم سرد اورخشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،بلوچستان اور پنجاب بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تاہم نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ،ملتان اور ساہیوال میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کل موسم شدید سرد ،خشک  اورجزوی ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ آج کم سے کم درجہ حرارت وادی لیہہ منفی 15، استورمنفی12، گوپس، سکردو منفی 11، کالام منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کو ئٹہ، بارہ مولہ، پلوامہ منفی 08، قلات، بگروٹ منفی 07، گلگت منفی 06، پارہ چنار اور ہنزہ میں منفی 05 ڈ گری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں